ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے ادارے اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کے خلاف بھر پور
طاقت سے قانونی لڑائی لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پابندی کو مسسلمانوں،
جمہوریت اور انصاف پر حملہ سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک
ایسے وقت جب نوٹ بندی سے پورا ملک پریشان ہے، اس دوران آئی آر ایف پر
پابندی عائد کرنے کا مقصد میڈیا کی توجہ ہٹانا اور مزاحمت کو ناکام بنانا
ہے۔ ذاکر
نائک نے اس سلسلہ میں ایک کھلا خط جاری کیا جس میں انہوں نے پابندی کے
خلاف ہر ممکن قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی
کہ ہندوستانی عدلیہ مودی حکومت کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ خیال
رہے کہ مرکز کی مودی حکومت نے حالیہ دنوں میں نائک کی تنظیم آئی آر ایف
پر یو اے پی اے کے تحت پانچ سال کے لئے پابندی عائد کر دی ہے اور اسے دہشت
گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔